0
Monday 18 Jan 2021 09:29

پی ایس 52 عمر کوٹ، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پی ایس 52 عمر کوٹ، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، حلقے میں پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئیں اور پولنگ اسٹیشنوں پر رات گئے انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔ پی ایس 52 عمر کوٹ کی نشست سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، جس پر اب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پی پی امیدوار امیر علی شاہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ارباب غلام رحیم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ہیں اور انہیں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ پی ایس 52 میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس 52 کی کل آبادی 3 لاکھ 49 ہزار 773 ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 174 ہے۔ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 268 ہے جبکہ 128 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 40 حساس اور 50 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش