0
Monday 18 Jan 2021 10:59

لاہور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے کئی افسران کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کے قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کیساتھ  تعلقات ہیں اور یہ افسران قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس میں شامل ان کالی بھیڑوں کی مخبری پر ہی بڑے مگرمچھ گرفتار نہیں ہوتے۔ جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ایسے افراد کو محکمہ سے برخاست کر دیا جائے گا۔ لاہور پولیس نے بدمعاشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا لیکن کوئی بڑا مگر مچھ ہاتھ نہ آیا جس کی وجہ پولیس کی اپنے سسٹم میں جرائم پیشہ عناصر کے مخبر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کالی بھیڑوں کو محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں اور جلد ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کوتحفظ دینے کیلئے پولیس کو اہم ٹاسک مل گیا ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپ کی تیاری، ایمرجنسی کی صورت میں پنک بٹن دبانے سے پولیس فوری مدد کو پہنچے گی۔ غیرملکی سیاحوں کی سکیورٹی اور آگاہی کا ٹاسک بھی لاہور پولیس کو دیدیا گیا ہے۔ پولیس سیاحوں کی سکیورٹی کلیئرنس، ٹریفک سمیت تمام معاملات پر آن لائن آگاہی دے گی۔ ملکی اورغیرملکی سیاحوں کا تمام ریکارڈ آن لائن مرتب کیا جائے گا، ٹریفک اور ہوٹلنگ سے متعلق معاملات پر بھی سیاحوں کی رہنمائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 910822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش