0
Monday 18 Jan 2021 14:02

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے پھر بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے پھر بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں گیس بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے آج بروز پیر صبح 8 بجے سے تین دن کیلئے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کے روز صبح 8 بجے سے سی این جی فراہم کی جائے گی، جبکہ ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہینگے۔ دوسری جانب سی این جی اسٹيشنز کی بندش کے باعث شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز پريشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے ہمارا کاروبار متاثر ہوا، سلينڈر بھرا ہو تو ایک دن میں 6 چکر لگاتے ہیں، جبکہ گیس کی بندش کے باعث اب صرف 3 چکر لگا پاتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کا کرايہ ادا کرنا بھی مشکل ہوگيا ہے۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صرف رکشوں سے آمدنی کرنے والوں کی 50 ہزار سے زائد ہے، جو دہری پریشانی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش