0
Monday 18 Jan 2021 14:09

کراچی میں اسکول وین کو حادثہ، 5 طلبا زخمی

کراچی میں اسکول وین کو حادثہ، 5 طلبا زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب اسکول کی وین الٹ گئی، 5 طالب علم زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبعلم معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے تمام زخمی اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال گئے، جہاں سے دوائیں اور طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والی وین کو سڑک سے ہٹا کے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 910859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش