0
Monday 18 Jan 2021 15:37

کراچی میں شدید سردی پڑنے، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

کراچی میں شدید سردی پڑنے، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کراچی میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر  اثرانداز ہو سکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے، اور اس کے باعث درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 910886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش