0
Monday 18 Jan 2021 18:25

باریاں لینے والی جماعتوں نے جی بی کو الگ تشخص سے محروم رکھا، کاظم میثم

باریاں لینے والی جماعتوں نے جی بی کو الگ تشخص سے محروم رکھا، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ 1947ء کو ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے آج تک قدرتی وسائل سے مالا مال گلت بلتستان کے لوگ نظریہ الحاق کی تحریکیں چلا رہے ہیں، مگر گذشتہ 70 سالوں سے باریاں لینے والی جماعتوں نے اس خطے کو الگ تشخص سے محروم رکھا، جو سلسلہ آج تک چل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و مذہبی شخصیت و ممبر امن کمیٹی پنڈی گھیب ملک صداقت علی خان کی رہائشگاہ پر انکی چچی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مذہبی و سماجی شخصیت امداد حسین نقوی، پروفیسر نجم الحسن، علامہ ناصر عباس نجفی، محمد نعیم عباس (سیکٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم تحصیل پنڈی گھیب) ملک محمد علی، ملک ضیاء السلام، ملک عترت علی اور پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر ملک نوشیروان حیدر سمیت ایم ڈبلیو ایم کی مقامی قیادت اور کارکن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ڈبلیو ایم اور  پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی، جس کے لئے ان کی حکومت نے عملی اقدامات اٹھانا بھی شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش