QR CodeQR Code

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

18 Jan 2021 18:47

اسلام آباد میں اسٹئیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہو گا جب کہ 5 فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں اسٹئیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ملک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان فارن کیس کے مرکزی ملزم ہیں، فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شواہد سامنے آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہو گا جب کہ 5 فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو حیدرآباد ،13 فروری کو سیالکوٹ، 16 فروری کو پشین جب کہ 23 فروری کو سرگودھا میں جلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ملک بھر سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 910925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910925/فارن-فنڈنگ-کیس-کے-فیصلے-میں-تاخیر-سے-شکوک-شبہات-پیدا-ہو-رہے-ہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org