0
Monday 18 Jan 2021 19:02

شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور کٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مریم اورنگزیب

شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور کٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن، کمیشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی، شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور کٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ کے ہیر پھیر، حیلے بہانے، آئیں بائیں شائیں سے کام نہیں چلے گا، آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 910930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش