0
Monday 18 Jan 2021 19:14

کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے، عمران خان

کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھیں اور اس میں موجود حقائق کو منظر عام پر لایا جائے، براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی، گزشتہ دس سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنا عزم دہرایا کہ ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں شبلی فراز، فواد چودھری اور شیری مزاری شامل ہیں۔ اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی بریفنگ دی اور کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے وجود میں آئی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم نے تین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیریں مزاری اور فواد چودھری کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی کابینہ کو 48 گھنٹوں میں براڈ شیٹ معاملے پر سفارشات پیش کرے گی۔ اس معاملے میں فائدہ دینے والے اور فائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 910934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش