0
Monday 18 Jan 2021 19:25

سیاسی جلسوں میں شرکت کا معاملہ، دینی مدارس کا حکومتی ڈکٹیشن لینے سے انکار

سیاسی جلسوں میں شرکت کا معاملہ، دینی مدارس کا حکومتی ڈکٹیشن لینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سیاسی جلسوں میں دینی مدارس کے طلباء کی شرکت کے حوالے سے مدارس نے حکومت کو صاف انکار کر دیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ دینی مدارس کی انتظامیہ سے رابطے کریں اور انہیں پی ڈی ایم کے سیاسی جلسوں میں دینی مدارس کے طلبہ کی شرکت سے روکیں۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کے علماء نے اس حوالے سے شیخ رشید اور پیر نورالحق قادری کو صاف جواب دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے علماء کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کو ملک کا قانون یہ حق دیتا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں حصہ لے سکتا ہے، اس صورتحال میں حکومت عوام کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی کہ وہ کس جماعت کے جلسے میں جائیں اور کس کے جلسے میں نہ جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کی جانب سے ٹکے سے جواب کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے ایسے مدارس کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کسی دینی مدرسے سے طلبہ پی ڈی ایم کے جلسے میں گئے تو اس مدرسے کی انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ شیخ رشید نے جے یو آئی (ف) کے رضا کار ونگ ’’انصار الاسلام‘‘ کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی لاٹھیاں استعمال کیں تو ان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 910936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش