0
Monday 18 Jan 2021 19:57

گلگت بلتستان، ووٹر لسٹوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے اپیلیٹ اتھارٹی قائم

گلگت بلتستان، ووٹر لسٹوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے اپیلیٹ اتھارٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ جی بی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج اور اخراج کے فیصلوں پر اپیل کیلئے تمام اضلاع اپیلیٹ اتھارٹی قائم کر دی۔ یہ اتھارٹی رجسٹریشن آفیسرز کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اندرج اور اخراج کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی گلگت کو ضلع گلگت کے تینوں حلقوں کیلئے اپیلیٹ اتھارٹی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ نگر کے دونوں حلقوں کیلئے ڈی سی نگر، اسی طرح کھرمنگ، شگر، استور، دیامر، گانچھے اور غذر کے ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع کے انتخابی حلقوں میں اپیلیٹ اتھارٹی آفیسرز ہونگے۔ رجسٹریشن آفیسرز کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اخراج یا اندراج کے حوالے سے کسی کو بھی شکایات ہیں تو اس فیصلے کیخلاف وہ اپنے متعلقہ حلقے کے اپیلیٹ اتھارٹی آفیسر کے سامنے اپیل دائر کر سکیں گے۔ تاکہ ووٹر لسٹوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات اور شکایات کا ازالہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 910939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش