QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس قائم کر دی

18 Jan 2021 20:04

سی سی پی او لاہور نے بتایا اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس میں ریونیو، محکمہ مال، ایل ڈے اے، کوپرآیٹو، ہاؤسنگ، اوورسیز کمیشن پاکستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنیوالوں کیلئے ”زیرو ٹالرنس‘‘ کی پالیسی اپنائی گئی ہے،


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ سی سی پی او آفس میں اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس کا ہیڈ آفس بنا دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپس کیخلاف ہیلپ لائن 1242 بھی قائم کر دی گئی ہے، جہاں ڈائریکٹ شکایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ قبضہ مافیا سے متاثرہ افراد 1242 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکیں گے اور روزانہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک شکایات سنی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس میں ریونیو، محکمہ مال، ایل ڈے اے، کوپرآیٹو، ہاؤسنگ، اوورسیز کمیشن پاکستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنیوالوں کیلئے ”زیرو ٹالرنس‘‘ کی پالیسی اپنائی گئی ہے، قبضہ مافیا کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کسی قبضہ مافیا، بدمعاش، نوسرباز اور رسہ گیروں کو سر اُٹھانے نہیں دیا جائے گا، ٹاسک فورس بنانے کا مقصد سائل کو ایک ہی جگہ پر تمام اداروں کی قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910941/پنجاب-حکومت-نے-اینٹی-قبضہ-مافیا-ٹاسک-فورس-قائم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org