QR CodeQR Code

ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سماعت سپریم کورٹ میں بدھ تک ملتوی

18 Jan 2021 21:29

جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ دہلی میں مظاہرین کے داخلہ کا سوال قانون و انتظام کا معاملہ ہے اور دہلی میں کون آئے گا یا نہیں، اسے دہلی پولیس کو طے کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس کی عرضی پر پیر کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہونی تھی لیکن جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کسان تحریک کی سماعت کرنے والی بنچ ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ آج چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر جسٹس بھی بیٹھے تھے۔ جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ دہلی میں مظاہرین کے داخلہ کا سوال قانون و انتظام کا معاملہ ہے اور دہلی میں کون آئے گا یا نہیں، اسے دہلی پولیس کو طے کرنا ہے۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ انتظامیہ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، عدالت طے نہیں کرے گی اب اس معاملے کی سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 910942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910942/ٹریکٹر-ریلی-پر-روک-لگانے-کی-عرضی-سماعت-سپریم-کورٹ-میں-بدھ-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org