QR CodeQR Code

مودی حکومت کسانوں کا پیسہ سرمایہ داروں میں تقسیم کر رہی ہے، راہل گاندھی

18 Jan 2021 22:26

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کے 875000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے، کسانوں کی پونجی ختم کرنے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ ان کا سرمایہ اپنے صنعت کار دوستوں میں تقسیم کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کے 875000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے، کسانوں کی پونجی ختم کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک اعداد و شمار بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق 2014ء سے اب تک حکومت نے سرمایہ داروں کو بہت بڑی رقم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں 60 ہزار کروڑ سرمایہ داروں میں تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ہر سال بڑھتی گئی اور 2019ء میں سرمایہ داروں کو 237 ہزار کروڑ سے زیادہ رقم دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 910944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910944/مودی-حکومت-کسانوں-کا-پیسہ-سرمایہ-داروں-میں-تقسیم-کر-رہی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org