QR CodeQR Code

افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے

18 Jan 2021 21:42

ذرائع کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں ملا کلی اور لغڑئ بازار میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں، حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں ملا کلی اور لغڑئ بازار میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں، حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ آج جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910950/افغانستان-کے-سرحدی-علاقے-سے-باجوڑ-کی-سویلین-آبادی-پر-راکٹ-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org