0
Monday 18 Jan 2021 22:50

اسرائیل مقبوضہ سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر فورا ترک کر دے، یورپی یونین

اسرائیل مقبوضہ سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر فورا ترک کر دے، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے غاصب صیہونی رژیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر فورا ترک کر دے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق یورپی یونین نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی مقبوضہ سرزمین پر 800 نئے یہودی گھروں کی تعمیر کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (غیر قانونی) یہودی بستیوں سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں روک دے۔ یورپی یونین کے ترجمان پیٹر سٹینو (Peter Stano) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا تازہ ترین اقدام اور مغربی کنارے پر 800 نئے یہودی گھروں کی تعمیر کا دیا گیا لائسنس نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے بلکہ یہ اقدام فلسطینی سرزمین پر 2 ریاستی راہِ حل کے امکان کو بھی کمزور کر دے گا۔

پیٹر سٹینو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات "اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری سے متعلق مثبت تبدیلیوں" کے لئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب و امریکہ کی شہ پر متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان سمیت متعدد ممتاز عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ امریکہ و سعودی عرب کی طرف سے مراکش، انڈونیشیا اور پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے سے قبل مقبوضہ فلسطینی اراضیوں پر زیادہ سے زیادہ غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کر لے۔
خبر کا کوڈ : 910956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش