0
Monday 18 Jan 2021 22:57

براڈ پیک پر لاپتہ روسی کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق

براڈ پیک پر لاپتہ روسی کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ براڈ پیک اور استورو کے درمیان لاپتہ ہونے والے امریکن نژاد روسی کوہ پیما گولڈ فارب کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران کوہ پیما کی لاش کھائی میں دکھائی دی ہے۔ امریکن نژاد روسی کوہ پیما گولڈ فارب دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران دو روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔ ان کی تلاش کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن بھی شروع کیا تھا۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیم کو کھائی میں کوہ پیما کی لاش دکھائی دی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز برفباری کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ پیر کے روز موسم صاف ہونے پر دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران کوہ پیما کی لاش دکھائی دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش