0
Monday 18 Jan 2021 23:09

سندھ میں کورونا وائرس کے 954 مریضوں کی تشخیص، 20 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے 954 مریضوں کی تشخیص، 20 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10600 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 954 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3813 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2587663 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 236530 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 607 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 214231 ہوچکی، اس وقت 18486 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 17518 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 955 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 870 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں سے 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 954 نئے کیسز میں سے 721 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 287، ضلع جنوبی 218، ضلع وسطی 124، ضلع کورنگی 67، ضلع غربی 34 اور ضلع ملیر  میں 19 نئے کیسز سامنے آئے۔ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد 41، حیدرآباد 35، میرپورخاص 20، مٹیاری 16، ٹھٹہ 13، ٹنڈومحمد خان 7، شکارپور 6، قمبر اور سانگھڑ 5 - 5 کیسز، جامشورو 4، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ اور گھوٹکی 3 - 3، خیرپور اور نوشہرو فیروز 2 - 2، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں1-1 کیسز  سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش