0
Monday 18 Jan 2021 23:28

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پی پی پی بھرپور شرکت کریگی، فیصل کنڈی

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پی پی پی بھرپور شرکت کریگی، فیصل کنڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے میں ان کی جماعت اپنی لیڈر شپ کے ہمراہ بھرپور شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے متعلق میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے وڈیو بیان میں کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ہے اور فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی ملوث ہے، اس کا اعتراف پی ٹی آئی خود بھی کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے کہ جو چھ سال سے التواء کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چھ سال سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، ضروری ہے کہ اس کیس کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے اور اس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے لوگ خودکشیوں پہ مجبور ہو گئے ہیں، اس موقع پہ انہوں نے اپنی جماعت کے ورکرز کو بھی تاکید کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 910968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش