0
Monday 18 Jan 2021 23:37

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی سازش ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی سازش ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی سازش ہے کہ سرکاری اداروں میں سے مزدوروں کو بے روزگار کیا جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی بھی سازش ہے۔ سکھر میں مزدور سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدروں سمیت پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے مزدوروں کو نکلا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی حکومتی اقدام کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدور بہن بھائیوں کے لئے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مزدور سٹی میں مزدروں کے لئے گھر، تعلمی ادارے، ہسپتال اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا، ہمیں لگا کہ وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے ایک نقطہ چوری کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معلوم چلا کہ یہ گھر بنانے کا وعدہ ایک سازش ہے، اپنا کالا دھن صاف کرنے کا طریقہ ہے جس میں حکومت گھر کی مالکیت بھی ساتھ رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ارب پتی لوگوں کے لئے گھر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر تباہ کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم بے نظیر مزدور کارڈ کا منصوبہ انقلابی پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مزدور خود اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرائے ناکہ نجی صنعتی ادار، ہم سندھ کے سارے مزدوروں کو صعنتی فوائد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مزدور دشمن حکومت کو فارغ نہیں کریں گے پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں مل سکیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب کی طرح یہاں کے طبی نظام کو بھی غیر فعال بناکر اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن نئے نوٹیفکیشن کے بعد ہسپتال پر قبضہ ہوجائے اور عوام کو علاج کے لئے پیسہ دینے پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 910971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش