0
Monday 18 Jan 2021 23:42

حکومت کا براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ

حکومت کا براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جلوسوں پر مشاورت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن کے احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معیشت سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں حکومت نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملے پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں شہزاد اکبر، شبلی فراز، فواد چودھری اور اسد عمر شامل ہیں۔ کمیٹی 2002ء سے 2018ء تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ دی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ، پی ڈی ایم احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو پرامن احتجاج کی اجازت ہے، تاہم قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، اجلاس میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج کے معاملے پر علما سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے اس معاملے پر علما کو اعتماد میں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 910972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش