0
Tuesday 19 Jan 2021 00:03

بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ بھارت پلوامہ حملے کی آڑ میں کوئی چال چل سکتا ہے، بالآخر بھارت کی وہ سازش ہے نقاب ہوگئی، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے، پیر کو بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے حوالے سے ایک اہم بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں، ہم نے واضح کیا تھا کہ پلوامہ، بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور اس کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے، بالآخر بھارت کی وہ سازش ہے نقاب ہوگئ۔ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی، ان 40 فوجیوں کی ہلاکت پر غمزدہ نہیں ہوتے بلکہ ان کے منظور نظر اینکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مودی کی جیت کیلئے زبردست چال ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکمراں اپنے سیاسی مقاصد اور اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں جبکہ بھارت ہندوتوا سوچ کے بدامنی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ایک سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے، تاریخ شاہد ہے کہ 26 فروری کو جب انہوں نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ان کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا۔ 14 نومبر کو ہم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔ ای یو ڈس انفولیب کے چشم کشا انکشافات نے بھارت کے ناپاک عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارت اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں دنیا ہمارے ڈوزئیر کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے بھارت کے خلاف پیش کیے گئے ٹھوس شواہد کا جائزہ لے اور اسے ذمہ دار ٹھہرائے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری کو نئی قیادت عنان حکومت سنبھالنے جا رہی ہے جو انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی حامی ہے۔پاکستان نے بھی ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی بات کی لیکن بھارت نے ہمیشہ ماحول کو خراب کیا۔ ہندوستان یکے بعد دیگرے اپنی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہو رہا ہے۔ آج برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں، دس کے قریب برطانوی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں کہ بھارت جو کہہ رہا ہے وہ درست نہیں ہے کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ہمارے میڈیا کی آزادی پر سوال اٹھاتا ہے مگر آج آر ایس ایس کے منشور پر گامزن، بی جے پی سرکار اور ان کے منظور نظر میڈیا کا گٹھ جوڑ کھل کر سب کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، کس طرح اہم خفیہ معلومات، قبل از وقت ایک اینکر کے پاس پہنچ سکتی ہیں، کیا یہ الیکشن ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کوئی پلانڈ لیک تھا۔ ہم ان سب نکات کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 910977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش