0
Tuesday 19 Jan 2021 00:08

نیب کے افسران اور نیب کا بھی میڈیا ٹرائل ہو گا اور بڑھے گا، سلیم مانڈی والا

نیب کے افسران اور نیب کا بھی میڈیا ٹرائل ہو گا اور بڑھے گا، سلیم مانڈی والا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کو پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئیں۔ سیاستدانوں کی تو روزانہ اچھالی جا رہی ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف نوٹس کر کے خبریں چلوا دی جاتی ہیں، میرا ٹرائل چل رہا ہے اس کے بارے ایوان کو آگاہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ نیب کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، یہ اب بھول جائیں نیب کے افسران اور نیب کا بھی میڈیا ٹرائل ہو گا اور بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے زیرحراست افراد کی طبعی اموات کم اور خودکشیاں زیادہ کی گئیں، چیئرمین نیب آکر بتائیں کہ کون بلیک میل کر رہا ہے؟

یاد رہے کہ 13 جنوری کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 910978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش