0
Tuesday 19 Jan 2021 00:09
پاکستان کیخلاف بھارت دوبارہ ففٹ میں جا رہا ہے

بھارتی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونیکی کوششیں کر رہی ہیں، رحمان ملک

بھارتی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونیکی کوششیں کر رہی ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کمپنیاں سی پیک منصوبے میں داخل ہونے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کمپنیاں سی پیک میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے انھیں کچھ خدشات ہیں، بھارت کی توانائی کے شعبے کی کچھ کمپنیاں اس میں دل چسپی لینے لگی ہیں تاہم بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے سے متعلق الگ بریفنگ دوں گا۔ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا نریندر مودی نے پلوامہ میں اپنے چالیس فوجی مروا کر مگرمچھ کے آنسو بہائے پلوامہ حملہ میں اینٹی مسلم سوچ کو الگ کیا اور سرحدوں پر کشیدگی کی گئی پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے انکو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ہمارے پیچھے ہے اور ہم ان کے ساتھ لڑیں گے دنیا میں پاکستان آرمی کے دسویں نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں بھارت میں سیاسی جماعتیں متحد ہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان دست و گریبان ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے، پاکستان میں پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے، پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے ہمت پکڑیں اور دفاع تک محدود نہ رہے، عمران خان پلوامہ سمیت بھارت کے دو معاملات کو عالمی سطح پر اٹھائے بھارت ان وکیلوں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں جہاں پاکستان کا کیس چل رہا ہوں اگر ہم دفاعی انداز اختیار کیا رکھا تو حالات یہی رہے گے۔
خبر کا کوڈ : 910979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش