QR CodeQR Code

ہماری جدوجہد ہے کہ جمہوری عمل میں غیر جمہوری فورسز کا عمل دخل نہ ہو، مریم نواز

19 Jan 2021 00:15

اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، مسلم لیگ (ن) کا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی لیکن نواز شریف کا خیال ہم غیر جمہوری فورسز کا عمل دخل جمہوری عمل میں نہ ہو اور ہماری جدوجہد یہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے دن کہا تھا کہ عمران خان تو صرف ایک مہرہ ہے اور ہماری جدوجہد اس بات پر ہے کہ سیاست میں غیرجمہوری فورسز کی مداخلت ختم ہو۔ حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو پیپلزپارٹی کے لیے خطرہ قرار دینے کے مؤقف پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنا خطرہ خود بتا رہی ہے اور ان کا دم ہر خواہش پر نکل رہا ہے لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے صحافی کے سوال پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 910980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910980/ہماری-جدوجہد-ہے-کہ-جمہوری-عمل-میں-غیر-فورسز-کا-دخل-نہ-ہو-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org