QR CodeQR Code

سب سے بڑی این آر او پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دے رکھی ہے، شہزاد مقبول بھٹہ 

19 Jan 2021 00:34

اپنے ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس کیس کو چھ سال تک لٹکانے اور گذشتہ الیکشن کو سلیکشن بنانے کے صلہ میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلے تمغہ اور پھر اہم سرکاری عہدہ دیا گیا، اب نئے کمشنر اور سیکرٹری پر کام ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ایم پی میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا کہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ آپ بھی پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونیوالے بھرپور احتجاج میں حصہ لیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور پاکستان کو ناانصافیوں، بے روزگاری، اشیا خورد و نوش اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آزاد کروائیں، سب سے بڑی این آر او پارٹی فنڈنگ کیس ہے، جو گذشتہ چھ سال سے الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دے رکھی ہے، اس کیس کو چھ سال تک لٹکانے اور گذشتہ الیکشن کو سلیکشن بنانے کے صلہ میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلے تمغہ اور پھر اہم سرکاری عہدہ دیاگیا۔

اب نئے کمشنر اور سیکرٹری پر کام ہو رہا ہے۔ اگر اس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی تو اسے چھپایا کیوں گیا، کیا یہ مشکوک اور غیر شفاف اکاونٹس منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں آتے، منی ٹریل کہاں ہے، الیکشن کمیشن قوم کو یہ تفصیلات دینے سے کیوں اور کس کے کہنے سے کترا رہا ہے، تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ صرف اس لیے نہیں ہو پا رہا کہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں، عمران خان ہے اور میرے پورے حلقہ کی عوام قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 910984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910984/سب-سے-بڑی-این-آر-او-پارٹی-فنڈنگ-کیس-میں-الیکشن-کمیشن-نے-عمران-خان-کو-دے-رکھی-ہے-شہزاد-مقبول-بھٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org