0
Tuesday 19 Jan 2021 00:45

عمران خان کو اپنی صف سے کرپٹ مشیروں، وزیروں اور چھپے ہوئے رستموں کو نکالنا ہوگا، رئوف خان ساسولی 

عمران خان کو اپنی صف سے کرپٹ مشیروں، وزیروں اور چھپے ہوئے رستموں کو نکالنا ہوگا، رئوف خان ساسولی 
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اردگرد آستین میں چھپے ہوئے تیل کا بحران پیدا کرنے والے خطرناک حد تک مافیا کے خلاف کاروائی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں، جن کی وجہ سے مہنگائی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، تیل کی سبسڈی حاصل کرنے والوں نے پی ایس او کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جن میں مالیاتی اداروں کی تباہی کے ذمہ دار منشا، بااثر لینڈ مافیا ملک ریاض اور تیل کے بحران کا بانی خالد ریاض کے خلاف تحقیقات کریں، وزیراعظم کی تیل بحران کے خلاف بنائی گئی کمیٹی نے ایسے مافیاز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے قوم پر واضح کریں کہ ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں میڈیا سے کی گئی ملاقات میں کیا۔

روف خان ساسولی نے مزید کہا کہ حکمران اور حزب اختلاف دونوں عوام کے حقیقی مسائل سے باخبر ہونے کے باوجود کیوں روگردانی کر رہے ہیں؟ آٹا، چینی، گھی بحران کے بعد تیل مافیا کے بحرانوں کے ذمہ داروں کے خلاف سابقہ حکومتوں سے لیکر آج تک کاروائی میں رکاوٹ کون ہے؟۔ کیونکہ تیل مافیا راتوں رات اتار چڑھاو کی قیمتوں میں اربوں روپے کا فائدہ حاصل کرتے ہیں اور تیل کمپنیوں کی مدر کمپنی پی ایس او میں بھی ایم ڈی اپنی مرضی سے لگواتے ہیں تاکہ وہ ان سے ہر سہولت حاصل کرسکیں، تیل کی نجی کمپنیوں میں ایک نجی کمپنی کا مالک پی ایس او سے سبسڈی حاصل کرکے ارب پتی بن گیا اور وہ اتنا بااثر ہو گیا ہے کہ وہ سیکریٹری آئل اینڈ گیس سے لیکر ایم ڈی پی ایس او تک اپنی منشا سے لگواتے ہیں، ایسے حالات میں بہتری کیسے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی صف میں سے کرپٹ مشیروں، وزیروں اور چھپے ہوئے رستموں کو نکالنا ہوگا ورنہ تیل، آٹا، چینی، گھی بحران پر آنے والے دنوں میں قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل بحران پر حزب اختلاف بھی اس لئے خاموش ہے کہ کیونکہ ان کے اپنے لوگ تیل بحران میں ان کے حصہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش