0
Tuesday 19 Jan 2021 11:07

عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ کا ایک اور تنازع سامنے آ گیا

عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ کا ایک اور تنازع سامنے آ گیا
اسلام ٹائمز۔ عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ کا ایک اور تنازع سامنے آ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور برازیل سے امریکا پہنچنے والے مسافروں پر کورونا منفی ٹیسٹ کی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا۔دوسری جانب نو منتخب صدر جوبائیدن کی ٹیم نے پابندی اٹھانے سے انکار  کر دیا ہے۔ نو منتخب صدر  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود سفری پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے امریکا آنے والے تمام فضائی مسافروں پر کورونا منفی رپورٹ لازمی قرار دی تھی جس کا اطلاق 26 جنوری سے ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش