0
Tuesday 19 Jan 2021 11:16

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے پاس جانا علامتی ہے، احسن اقبال

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے پاس جانا علامتی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے متعلق فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد آ جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ منتخب وزیرِاعظم کے خلاف 6 ماہ میں فیصلہ آ گیا مگر پی ٹی آئی کے خلاف اتنے عرصے سے نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے پاس جانا علامتی ہے، پی ٹی آئی نے غیرقانونی ذرائع سے فنڈنگ لی اوران فنڈز کو ڈکلیئر نہیں کیا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کا کوئی خفیہ اکاؤنٹ نہیں ہے، نواز لیگ نے ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ بھی نہیں لی ہے۔ رہنما مسلم لیگ نواز نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کیس چل رہا ہے اور جب یہ گندی ہو رہی ہے تو اس نے نواز لیگ کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش