0
Tuesday 19 Jan 2021 11:37

اپوزیشن جماعتیں اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جماعتیں اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا رہی ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بیانیہ دشمن قوتوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نواز لیگ کی طرح قطری خط نہیں لائے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز لیگ کا اپنا کیس اسکروٹنی کمیٹی کے پاس چل رہا ہے، کیا نواز لیگ احتجاج کے ذریعے این آر او حاصل کرنا چاہتی ہے۔؟
خبر کا کوڈ : 911038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش