0
Tuesday 19 Jan 2021 11:59

جموں و کشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں، علی ساگر

جموں و کشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں، علی ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے جبکہ اقتصادی بدحالی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، بجلی اور پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشانِ حال ہیں جبکہ راشن کی نایابی اور غذائی اجناس کی مہنگائی بھی لوگوں کے لئے وبالِ جان بن کر رہ گئی ہے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے آج تک جموں و کشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور عوام کو غیر یقینیت سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کساد بازاری، بے روزگاری اور اقتصادی بدحالی نے کشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں جموں و کشمیر کے عوام افسر شاہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں اور انتظامیہ میں خلفشار، انتشار اور جوابدہی کے فقدان کا خمیازہ زمینی سطح پر عوام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش