QR CodeQR Code

مودی حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین آج کوئی میٹنگ نہ ہوسکی

19 Jan 2021 14:53

بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے قریبی ذرائع کے مطابق اب یہ میٹنگ 20 جنوری کو ہوگی۔ کسان تنظیم گذشتہ 55 دنوں سے دہلی کی سرحد پر اپنے مطالبات کے حوالے سے دھرنا مظاہرہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ زرعی اصلاحاتی قوانین اور فصل کی کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ دینے کے مطالبے کے حوالے سے حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین آج (منگل) کو ہونے والی میٹنگ اب بدھ کو ہوگی۔ پہلے یہ میٹنگ 19 جنوری سے منگل کے روز طے تھی۔ بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے قریبی ذرائع کے مطابق اب یہ میٹنگ 20 جنوری کو ہوگی۔ کسان تنظیم گذشتہ 55 دنوں سے دہلی کی سرحد پر اپنے مطالبات کے حوالے سے دھرنا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین نو دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ حکومت زرعی اصلاحاتی قوانین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے جبکہ کسان تنظیم قانون واپس لینے کے مطالبہ پر اڑے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911045/مودی-حکومت-اور-کسان-تنظیموں-کے-مابین-آج-کوئی-میٹنگ-نہ-ہوسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org