0
Tuesday 19 Jan 2021 12:49

اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے، چوہدری سرور

اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہو گا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے، اب ادارے آزاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں بلکہ مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔ چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ہو گا اور ختم ہو جائے گا اور کچھ نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش