0
Tuesday 19 Jan 2021 14:16

ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار، 7 منسوخ

ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار، 7 منسوخ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں موسم کی خرابی اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے باعث متعد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ ہوئی ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جبکہ 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ نجی ایئر لائن کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز بھی منسوخ ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 اور قومی ایئر لائن ہی کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یئر پورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 اور نجی ایئر لائن کی ابو ظہبی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش