0
Tuesday 19 Jan 2021 15:38

سندھ حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے رواں سال ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ نے برطانوی کورونا ویکسین بنانے والی ایسٹرا زینیکا اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ رواں سال ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، لیکن وفاق اب خریداری کی منصوبے بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمر افراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش