0
Tuesday 19 Jan 2021 15:54

جرف الصخر پر امریکی ہوائی حملے، 9 عراقی فوجی شہید، امریکہ کی تردید

جرف الصخر پر امریکی ہوائی حملے، 9 عراقی فوجی شہید، امریکہ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب عراق کے شمالی صوبے بابل کے علاقے جرف الصخر میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جن میں 9 عراقی فوجی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق ہونے والے دھماکے امریکہ کے ہوائی حملے کا نتیجہ تھا جبکہ اس حوالے سے انجام پانے والی ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملے ایف سولہ طیاروں کی مدد سے کئے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آدھی رات کے وقت عراقی فوج کی پوسٹوں میں کم از کم 4 زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق ہونے والے حملوں میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے جن کا تعلق عراقی فوج سے تھا۔ عرب نیوز چینل المیادین نے وقوعے کے دوران رپورٹ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ امریکی طیارے عراق و شام کی سرحد پر موجود علاقے القائم پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں جبکہ عرب نیوز چینل الجزیرہ نے کہا تھا کہ امریکی طیارے جرف الصخر نامی علاقے پر گولہ باری میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف پینٹاگون کی جانب سے ان حملوں میں امریکی ہاتھ کی تردید کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش