QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کل جنوبی وزیرستان کا دورہ کرینگے

19 Jan 2021 16:21

مقامی رہنما نصیر اللہ وزیر کے مطابق جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان بروز بدھ 20 جنوری کو جنوبی وزیرستان جائیں گے، دورے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان وانا اور مولے خان سرائے جائیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی قیادت اور کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ مقامی رہنما نصیر اللہ وزیر کے مطابق جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اہم دورے کے دوران علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 911092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911092/وزیراعظم-عمران-خان-کل-جنوبی-وزیرستان-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org