0
Tuesday 19 Jan 2021 16:27

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کرپٹو کرنسی کیلئے متفقہ قرار داد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کرپٹو کرنسی کیلئے متفقہ قرار داد منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی کیلئے متفقہ قرار داد منظور کرلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کرپٹو کرنسی کے نفاذ کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی کی سمیرا شمس کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی وقت کی ضرورت ہے، اس سے متعلق ایک قرار داد پہلے بھی منظور کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ کرپٹو کرنسی کے نفاذ کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی، آئی ٹی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں کرپٹو کرنسی کے نفاذ کیلئے قانون سازی کی جاسکے۔ ایوان نے قرار داد کی متفقہ منظوری دیدی۔
خبر کا کوڈ : 911094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش