QR CodeQR Code

کراچی، گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

19 Jan 2021 16:35

گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی، ملیر، لانڈھی، کورنگی، صفورا، گلستان جوہر، شاہ فیصل، گلشن اقبال کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ابھی تک ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی اور مختلف علاقوں میں عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں موسم نے ایک بار پھر اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے اور شہر دو روز کے دوران درجہ حرارت نیچے آگیا ہے، ایسے میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں علی الصبح گیس کی فراہمی بند ہوئی، جس کے باعث ناشتے کی تیاری اور کھانا پکانے میں شدید دشواری پیش آئی۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی، ملیر، لانڈھی، کورنگی، صفورا، گلستان جوہر، شاہ فیصل، گلشن اقبال کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ابھی تک ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911097/کراچی-گیس-پریشر-میں-کمی-کے-باعث-ہزاروں-چولہے-ٹھنڈے-پڑگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org