QR CodeQR Code

ایران، چین و روس سے ڈرون طیاروں کے پرزوں کی خریداری پر ٹرمپ کیجانب سے پابندی عائد

19 Jan 2021 17:12

وائٹ ہاؤس کیجانب سے جاری ہونیوالے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین، ایران و شمالی کوریا جیسے حریف ممالک سے ڈرون طیاروں میں استعمال ہونیوالے پرزوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی صدارت کے آخری ایام میں بھی انتہاء پسندانہ اقدامات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین، ایران و شمالی کوریا جیسے حریف ممالک سے ڈرون طیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ صدارتی آرڈیننس ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے  جب ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے میں صرف 1 دن باقی رہ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911108/ایران-چین-روس-سے-ڈرون-طیاروں-کے-پرزوں-کی-خریداری-پر-ٹرمپ-کیجانب-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org