0
Wednesday 20 Jan 2021 07:22

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب کیلیے سفیر مقرر کر دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب کیلیے سفیر مقرر کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017ء سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 911110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش