1
Tuesday 19 Jan 2021 19:03

لاہور، ادارہ التزیل اور البصیرہ کی جانب سے تربیتی اور فکری ورکشاپ کا انعقاد

لاہور، ادارہ التزیل اور البصیرہ کی جانب سے تربیتی اور فکری ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اُم الشہداء سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے یومِ شہادت کی نسبت سے ایامِ فاطمیہ کے آخری ایام میں ادارہ التزیل اور البصیرہ کے شعبہ مہدویت کی جانب سے تربیتی اور فکری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ فاطمیہ عزیز پلی لاہور میں منعقدہ تین روزہ یوسف زہراء ورکشاپ میں 6 سال سے 12 سال تک کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں عملی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عملی مشق سے طلبہ کو اس امر کا ادراک ہوا کہ مدافع ولایت اور اُم الشہداء بی بی جنابِ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہم سے کیا تقاضا کرتی ہیں اور عصرِ حاضر میں اپنا کیا کردار کر سکتے ہیں۔

ورکشاپ میں دیگر موضوعات میں آئمہ معصومین علیہم السلام کا تفصیلی تعارف، اُن کے جائے مدفن اور امام زمانہ علیہ السلام کا دیگر انبیا سے شباحتیں مختلف کہانیوں کی مدد سے بھی ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکاء کو آگاہی دی گئی۔ طلبہ و طالبات نے گہری دلچسپی سے تمام نشستوں میں حصہ لیا۔ ادارہ التنزیل کی تربیتی ورکشاپ میں 70 سے  زائد طلبہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے تیسرے دن کی آخری نشست میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ ایام فاطمیہ کی نسبت سے عزاداری سیدہ فاطمہ (س) کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 911119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش