QR CodeQR Code

این اے 75 کے ضمنی انتخابات، جے یو پی نے نواز لیگ کی حمایت کر دی

19 Jan 2021 19:15

پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون اور جے یو پی کے درمیان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پہلے سے تعاون موجود ہے، ان شاء اللہ انتخابات میں بھرپور حمایت کرکے نوشین افتخار کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور ناقص حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، رانا تنویر حسین، پیر سید افضال حسین گیلانی اور دیگر رہنماوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر محفوظ مشہدی، واجد علی شاہ گیلانی اور دیگر سے ملاقات کی۔ کوٹلی میانی جامعہ اکبریہ فیض العلوم میں ہونیوالی ملاقات میں 19 فروری کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون کی امیدوار حلقہ این اے 75 نوشین افتخار، مولانا نصیر احمد اویسی، سید اختر علی گیلانی، سید عظمت علی گیلانی، پیر اشرف رسول، پیر انوار الحسن مشہدی، مولانا محرم علی مریدکے بھی موجود تھے۔ علماء و مشائخ نے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کو یقین دہانی کروائی کہ جے یو پی تمام وسائل بروئے کار لائے گی، مسلم لیگ نون کی امیدوار کی حمایت میں دن رات محنت کرکے انتخابی مہم چلائیں گے۔

پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون اور جے یو پی کے درمیان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پہلے سے تعاون موجود ہے، ان شاء اللہ انتخابات میں بھرپور حمایت کرکے نوشین افتخار کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور ناقص حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔ یہودی لابی کو شکست فاش دے دیں گے اور 19 فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عوام کمر توڑ مہنگائی کا تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے، جے یو پی کے کارکنان حلقے کے عوام مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت میں باہر نکل کر بھرپور مہم چلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 911121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911121/این-اے-75-کے-ضمنی-انتخابات-جے-یو-پی-نے-نواز-لیگ-کی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org