0
Tuesday 19 Jan 2021 19:46

لاہور، 13 دینی جماعتوں کا اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

لاہور، 13 دینی جماعتوں کا اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جمعیت علماءِ اہلسنت، جے یو آئی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جے یو پی، مسلم لیگ (علماء ﺅ مشائخ)، مجلس احرار اسلام، متحدہ علماء کونسل، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، چاروں مسالک علماء بورڈ، جماعت نقشبندیہ پاکستان اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے رہنماﺅں علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مفتی غلام حسین نعیمی، سید محمد کفیل شاہ بخاری، سردار محمد خاں لغاری، پیر سید ولی اللہ شاہ، حافظ نیاز احمد بنگلانی، شیخ محمد نعیم بادشاہ، مولانا محمد حنیف حقانی، علامہ عاشق حسین شاہ، حافظ نعمان حامد، پیر طارق محمود نقشبندی اور ترجمان الائنس مولانا محمد منسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جمعیت علماءِ اسلام و دیگر سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام 21 جنوری کو مزار قائد کراچی سے نکلنے والے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نامنظور مہم پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے اور اس طرح کراچی میں لاکھوں عوام کا سمندر اسرائیل کیخلاف درحقیقت عوام کا ریفرنڈم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے یاری کشمیر و فلسطین سے غداری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیور مسلمان قبلہ اول بیت المقدس پر کسی یہودی کا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی امریکی ایجنٹ مسلم حکمران کو فلسطینیوں اور کشمیریوں کے خون سے غداری کرنے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 911127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش