0
Tuesday 19 Jan 2021 22:39

شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کابینہ کی حلف برداری

شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کابینہ کی حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع مظفر گڑھ کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، اجلاس کے دوران ضلعی صدر ڈاکٹر مرید عباس لغاری نے ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔ سید خضر عباس کاظمی سینئر نائب صدر، مرید عباس جگلانی ایڈوکیٹ، سید الطاف حسین بخاری، قاری قربان حسین عارفی، غلام عباس خان جتوئی، سید خلیل حسین نائب صدور، سید راحت بخاری ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، عدنان حیدر پریس سیکرٹری، جمشید حسین بھٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہوئے اور علامہ احسان علی اتحادی کو صوبائی نمائندہ مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں واقعِہ مچھ کی شدید مذمت کی گئی اور لواحقین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر فوری عمل کرنے پر زور دیا گیا۔

شرکائے اجلاس نے بزرگ تنظیمی و قومی رہنماء سید گلزار عباس نقوی، ساجد حسین بھٹی اور صفدر حسین پہوڑ کی وفات پر افسوس و غم کا اظہار کیا اور شہداء و مرحومین کے لئے فاتحہ پڑھی۔ ڈاکٹر مرید عباس لغاری نے اپنے صدارتی خطاب میں اتحادِ امت اور پاکستان مخالف قوتوں کی سازشوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں پر پوری طرح عمل پیرا ہیں اور عوام تک اُن کا پیغام پہنچائیں گے۔ آخر میں علامہ احسان علی اتحادی نے ملک و ملت کی سربلندی پاکستان کے استحکام و امن کے لئے دُعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 911148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش