0
Tuesday 19 Jan 2021 22:51

فارن فنڈنگ، تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل سے پیسہ آیا، بلاول بھٹو زرداری

فارن فنڈنگ، تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل سے پیسہ آیا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عوام کو جواب دینا پڑے گا، الیکشن کمیشن 2014ء سے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دے سکا۔ عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام سے خطاب میں بلاول بھٹو زردداری نے کہا کہ عمر کوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ری جیکٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دو سال میں فنڈنگ دینے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا، کرپٹ کرپٹ کا شور کرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی، مسائل حل کرنے کے لئے غیر جمہوری حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام دشمن، جمہوریت دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا، عوام نے کٹھ پتلی کو بھگا دیا ہے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ بھگا دیا، جو کل مشرف کے ساتھ تھا، آج عمران خان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پورے پاکستان سے سلیکٹڈ نظام کو بھگانا ہے، آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر وزیراعظم بنایا گیا، یہ نالائق، نااہل وزیراعظم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مررہے ہیں، عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت ان کے مسائل حل کرتی ہے، کسی اور کے اشارے پر حکومت بنانے والے انہی کی طرف دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ سے آئے ہیں، پیسہ بھارت اور اسرائیل سے آیا، یہ کون سے اسرائیل اور بھارت کے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسہ دیتے رہے؟ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 2014ء سے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دے سکا، حکومت نے ان دو سالوں میں فنڈنگ دینے والوں کو فائدہ پہنچایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بی آر ٹی میں پشاور میں کرپشن کا جواب نہیں دیتا، کٹھ پتلی کو استعفیٰ دینا ہوگا ورنہ عوام اسلام آباد پہنچ کر چھین لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش