0
Tuesday 19 Jan 2021 22:54

مریم نواز دو بار این آر او لے چکیں، تیسرے کیلئے کوشاں ہیں، شیریں مزاری

مریم نواز دو بار این آر او لے چکیں، تیسرے کیلئے کوشاں ہیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز حکومت سے 2 بار این آر او لے چکی ہیں اور تیسری بار کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز اور اُن کا خاندان 2 این آر او لینے کے بعد تیسرے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو وہ فارن فنڈنگ کی بات کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے مزید کہاکہ مریم نواز برطانوی عدالت کا فیصلہ پڑھ لیں تو اُن کا سر شرم سے جھک جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا الزام لگانے والی مریم نواز بتائیں کہ اُن کے والد نواز شریف اپنے بیٹوں کو بھارت کیوں لے کر گئے تھے؟
 
خبر کا کوڈ : 911151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش