0
Tuesday 19 Jan 2021 23:01

ٹانک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار شہید، 1 زخمی

ٹانک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار شہید، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی روڈ پروٹیکشن ٹیم پہ حملہ کیا ہے، جس میں دو اہلکار موقع پہ ہی شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک اہلکار شدید زخمی ہے، جسے  طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حملہ ٹانک کے علاقے مینزائی میں مرکزی شاہراہ پہ کیا گیا ہے۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے تگ و دو شروع کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 911153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش