0
Tuesday 19 Jan 2021 23:01

وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے، عذرا پیچوہو

وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے، عذرا پیچوہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رواں سال ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق برطانوی ویکسین مینوفیکچرر ایسٹرا زینیکا اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے، سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش