0
Tuesday 19 Jan 2021 23:22

ہمیں 5 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر پیسے نہیں ملے، پی ڈی ایم کے مظاہرے کے شرکاء کا انکشاف

ہمیں 5 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر پیسے نہیں ملے، پی ڈی ایم کے مظاہرے کے شرکاء کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے پی ڈی ایم احتجاج کی کوریج کے دوران شرکاء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔ احتجاج میں شریک کچھ خواتین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، تو ان خواتین نے بتایا کہ پی ڈی ایم والے عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ ہمیں گاڑیاں بھر کر لایا گیا، ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے اور راشن دیں گے، لیکن ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی نہ پیسے دیئے گئے نہ ہی راشن۔ اس دوران پی ڈی ایم کے کچھ کارکن اور خواتین رہنماء ان شرکاء کو بات کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

دوسری جانب جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3 ہزار لوگ تھے، اگر ایسا ہی شو کرنا ہے تو لانگ مارچ کی دعوت دیتا ہوں، میں نے مدارس کے طلباء کی نہیں بچوں کی بات کی، خبردار کرتا ہوں کہ آج جیسی تقاریر دوبارہ ہوئیں تو حالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے۔ پی ڈی ایم ریلی کو ریڈ زون میں آنے کی کھلی اجازت دی، ہر علاقے سے لوگ آئے، بسیں اور گاڑیاں ویگنیں، جھنڈے، ڈی ایس این جی بہت تھیں لیکن لوگ نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 911162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش